5dbb2b03 e2bc 4c85 b827 5578f5629ae4

راولپنڈی:پاکستان اورجنوبی افریقہ میچ سےقبل صحافیوں کےکورونا ٹیسٹ

ویب ڈیسک (راولپنڈی )راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ دوسرا ٹیسٹ میچ سے پہلے صحافیوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے ایکریڈیشن کارڈ دینے سے قبل پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں صحافیوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں،صحافیوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ شوکت خانم ہسپتال کا عملہ لے رہا ہے۔

پی سی بی کے مطابق اس ہی صحافی کو ایکریڈیشن کارڈ ملے گا جس کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے گا۔