361826 2505481 akhbar 1

ہماراایمان ہےکشمیری اپنی جدوجہد آزادی میں کامیاب ہوں گے،گورنرشاہ فرمان

ویب ڈیسک (پشاور)گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان نے کہاہے کہ ہر سال 5 فروری پاکستان بھر میں مقبوضہ کشمیر کے بہادر اور مظلوم کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی اور انکے حق خود ارادیت کی تائید کے طور پر منایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری 2021 کے دن پاکستانی عوام بالخصوص خیبر پختونخوا کے عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بھارتی تسلط و مظالم کے خلاف جاری عظیم جدوجہد کی اخلاقی، سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں اور کشمیروں کی حمایت اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک انہیں اپنا حق خودارادیت نہیں دیا جاتا۔

5فروری 2021 یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارت طاقت کے زور پر اقوام متحدہ کی قرادادوں، عالمی انسانی قوانین کو روندتے ہوئے مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضہ جمایا ہوا ہے، بھارتی حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کی شناخت ختم کرنے کیلئے مذموم اقدام، گزشتہ 18 ماہ سے غیر انسانی کرفیو کا نفاذ، قتل و غارت اور بنیادی سہولیات سے کشمیری عوام کو محروم کرکے بھارت یہ چاہتا ہے کہ وہ کشمیری عوام کے جذبہ آزادی میں کمی لے آئے گا لیکن ہر گزرتے وقت اور بڑھتے مظالم کے باوجود کشمیری عوام کی نیک مقصد کے حصول کی عظیم جدوجہد میں مزید شدت آ رہی ہے جو اس بات کا عکاس ہے کہ جو حق پر ہوتا ہے وہ تمام مظالم کے سامنے سینہ سپر ہو جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  نائلہ کیانی نے نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو کو سر کر لیا

گورنر کا کہنا تھا کہ ہمارا ایما ن ہےکہ کشمیری اپنی جدوجہد آزادی میں ضرور کامیاب ہوں گے اور پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں اوربہنوں کے ساتھ ایسے اصولی موقف پرکھڑا ہے، موجودہ ملکی قیادت عالمی سطح پر اور تمام متعلقہ فورمز پر مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر بھارتی ظلم وبربریت کے خلاف موثر انداز میں آواز اٹھا رہی ہے اور پوری دنیا کو باورکرایاہے کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق حل کئے بغیر اس خطہ میں امن کاحصول مشکل ہے۔

مزید پڑھیں:  او آئی سی اجلاس:پاکستان کاخودمختارفلسطینی ریاست کی حمایت کا اعادہ

گورنرنے یوم یکجہتی کشمیر کے ا س موقع پر ایک بار پھرعالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں۔

انہوں نے حق خودرایت کے حصول کیلئے جاری جدوجہد پرکشمیری عوام کے جذبے اورحوصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم کشمیری عوام کو یقین دلاتے ہیں انکی جدوجہد آزادی اور عظیم مقصد کے حصول میں پاکستانی عوام ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔