588973 97459596

ضمنی انتخاب: این اے 45 کرم میں پاکستان تحریک انصاف نےمیدان مارلیا

ویب ڈیسک (کرم): قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کامیاب ہوگئی۔

این اے 45 کرم کے سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے ملک فخر زمان 16 ہزار 911 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جب کہ جے یو آئی کے جمیل چمکنی 15761 ووٹ لیکر دوسرے اور آزاد امیدوار حاجی سید جمال 15 ہزار 560 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے، ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 32 فی صد رہی۔

مزید پڑھیں:  لاہور، صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب، وزیر خرانہ بجٹ پیش کریں گے

تحریک انصاف کے ملک فخر زمان 1351 ووٹ کی برتری سے کامیاب ہوئے، پی ٹی آئی کارکنوں نے کامیابی پر جشن منایا، رقص کیا اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک فخر زمان کا کہنا ہے کہ وہ عوام کی توقع پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب جے یو آئی نے انتخابی نتائج کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ این اے 45 میں دھاندلی کسی صورت منظور نہیں ہے۔امیر جے یو آئی فاٹا مفتی عبدالشکور کا کہنا ہے کہ آخری لمحات میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کی جیت کو شکست میں تبدیل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  حسن اور حسین نواز کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

انہوں نے کہا کہ این اے 45 کرم میں دھاندلی کے خلاف درخواست بھی دے رہے ہیں اور احتجاج کا آپشن بھی موجود ہے۔