5dc71ac5 93e7 4378 b87d eeb42375815c 1 637x320 1

کاٹلنگ: کرش پلانٹس کے خلاف اہل علاقہ سراپا احتجاج

ویب ڈیسک(کاٹلنگ)کاٹلنگ میں اہل علاقہ نے کرش مشین لگانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

ذرائع کے مطابق اہل علاقہ نے مجبورا بندوق اٹھانے کی دھمکی دے دی ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ زوردار دھماکوں سے نہ صرف علاقے میں گھروں کو نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ بائیزی ایرگیشن سکیم کے ٹنل بھی بند ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہےعلاقے میں زیادہ گردعبارسے کینسر جیسا مرض بھی عام ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  حق نہ دیا گیا تو اسلام آباد پرقبضہ کرلیں گے،علی امین گنڈاپور
مزید پڑھیں:  2050تک خیبر پختونخوا کی آبادی 78ملین تک بڑھ جانے کا امکان

اہل علاقہ نے مائنگ حکام اور مردان انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے انہوں کا کہنا تھا کہ اگر غیر قانونی کرش پلانٹس بند نہ کیے گئے تو بزور بازو بند کرینگے.