Angoor Adda 696x419 1 e1614167962419

میرانشاہ میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کے علاوہ عوام نے بھی شرکت کی

ویب ڈیسک (شمالی وزیرستان): میرانشاہ میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کے علاوہ عوام کی بھی ایک کثر تعداد نے شرکت کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر چار معصوم خواتین کے قاتلوں کو بے نقاب کرنے اور انہیں شہدا پیکج دینے کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے جلوس کی شکل میں پاکستان مارکیٹ میرانشاہ سے مارچ کیا اور پریس کلب کے سامنے جلسے کی شکل میں جمع ہو ئے۔ مظاہرین کی قیادت جماعت اسلامی شمالی وزیرستان کے امیر رحمن اللہ، الخدمت فاؤنڈیشن شمالی وزیرستان کے امیر امشاد اللہ اور ملک رضوان اللہ کر رہے تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رحمن اللہ نے کہا کہ ہم نے کئی سال اپنے گھروں سے باہر گزار لئے تاکہ علاقے میں امن امان بحا ل ہو سکے لیکن ہم اب بھی محفوظ نہیں ہیں۔ حکومت کو اس بارے میں سنجید گی سے سوچنا ہوگا۔ انہوں نے مقتول خواتین کے ظالمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان معصوم خواتین کے قاتلوں کو جلد بے نقاب کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ملک امشاد اللہ اور ملک رضوان نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مقتول خواتین کے لواحقین کو شہدا پیکیج دیا جائے کیونکہ چاروں خواتین انتہائی غریب پس منظر سے تھیں اور ان کے یتیم بچوں کا کوئی والی وارث نہیں۔

مزید پڑھیں:  بارشوں کا نیا سپیل، خیبر پختونخوا میں سیلاب کے خطرات۔ الرٹ جاری