7cd6495b 9b38 44a9 bdb7 62f91f1f0dc1

امن چوک صوابی میں قومی وطن پارٹی کا مہنگائی کے خلاف احتجاج

ویب ڈیسک(صوابی)صوابی امن چوک صوابی میں قومی وطن پارٹی نےمہنگائی کے خلاف احتجاج کیا ۔ احتجاجی مظاہرے میں صوبائی چیئرمین سکندر شیرپاو نے خصوصی شرکت کی۔

سکندر شیرپاؤ نے کہا کہ کمرتوڑ مہنگائی نےعوام کا جینا محال کر دیا ہے آٹا چینی اشیاء خوردونوش عام عوام کی قوت خرید سے باہرہیں۔ عمران خان سے میرا سوال ہیں کے الیکشن سے پہلے آپ نے کہا تھا کہ میری حکومت آئی تو ا کروڑ نوکریاں دونگا پچاس لاکھ گھر بناوں گا۔

مزید پڑھیں:  لکی سیمنٹ فیکٹری پر نامعلوم دہشتگردوں کا حملہ، سیکورٹی گارڈ جاں بحق

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ ریاست مدینہ بنائی جائے گئی پچھلے حکمرانوں نے کرپشن کی ہیں بہت سے وعدے کئے تھے لیکن ایک بھی بات پوری نہ ہوسکی۔نااہل حکمرانوں کی وجہ سے روز بہ روز مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہےہر دن ٹیکس لگ رہے ہیں بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے ۔عوام رل گئی ہے

مزید پڑھیں:  سوات، صوبہ بھر میں 50 فیصد سے زیادہ لوگ خوراک کی کمی کا شکار

انہوں نے مزید کہا کہ اےایم ایف کےنمائندے کوپہلےآپ نے سٹیٹ بینک دیا پھرخزانہ دیا اب سینٹ بیج رہے ہو جب سینٹ جائیگا تو الله خیر کرے اورکیسے مہنگائی کے طوفان لائے گا ۔