5dafc583ae6f5

وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخواسینیٹ انتخابات میں بےاختیارہیں،اکرم خان درانی

ویب ڈیسک (پشاور)خیبر پختونخوا اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف اور جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما اکرم خان درانی کہتے ہیں کہ حفیظ شیخ آئی ایم ایف کے ملازم ہیں، ایسی کوئی حکومت نہیں گزری جس میں حفیظ شیخ نہ ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختون خوا اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف اور جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما اکرم خان درانی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے عوام کی خدمت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے چیئرمین پی اے سی کیلئے شیخ وقاص نام فائنل کرلیا

انہوں نے کہا کہ تاج آفریدی نے مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ تصویر کھینچ کر حکومت کو کہہ دیا کہ میں ان کے ساتھ جا رہا ہوں۔

مزید پڑھیں:  آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے پیش کئے جانے کا امکان

خیبر پختونخوا اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سینیٹ انتخابات میں بے اختیار ہیں، صرف آرڈیننس کے ذریعے ملک کو چلایا جا رہا ہے۔