amir haider khan hoti

پختون لیڈرشپ کو پختونوں کے مسائل بارے میں بیٹھنے کی دعوت دیتا ہوں-امیر حیدر خان ہوتی

ویب ڈیسک( مردان): اے این پی کے مرکزی نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی کا مردان میں خطاب، انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے نئے اثرات ظاہر ہو رہے ہیں، قبائلی علاقوں میں 2004 کی طرح سرگرمیاں نظر آرہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پرچے آوٹ معاملے پر خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات متنازع بن گئے

حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم اور وفاقی پارلیمانی نظام کے خلاف سازش ہو رہی ہیں، پختون لیڈرشپ کو پختونوں کے مسائل بارے میں بیٹھنے کی دعوت دیتا ہوں۔

انہوں نےکہا کہ وزیر اعظم این ار او کے راگ چھوڑ دے، این ار او کسی نے مانگا ہے نا مانگے گا، سینٹ انتخابات میں وزیراعظم کی فرعونیت کو شکست ہوئی، شہریار آفریدی کی طرح وزیر اعظم نے بھی اپنا ووٹ خراب کیا، وزیر اعظم نے غلطی خود کی اور غصہ اپوزیشن پر اتار رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  گاڑیوں پر مخصوص سٹکر کا فیصلہ مسترد، جمرود کے ٹیکسی ڈرائیورز کا احتجاج