National Assembly building 1

وزیراعظم اعتمادووٹ،ارکان اسمبلی کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے ،قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی ارکان کی آمد شروع ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے ارکان عمران خٹک،سلیم رحمان،ساجد مہمند،محبوب شاہ،ساجدہ بیگم پہنچ گئے ہیں جبکہ چکوال سے فوزیہ بہرام بھی پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  نجی یونیورسٹیوں سمیت تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل کے استعمال پر پابندی

ایم این اے عمران خٹک کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ دیں گے،عمران خان کی وجہ سے ہی ہمیں عوام نے ووٹ دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سولرپینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ آج کرپٹ ٹولےکوبتائیں گے کہ کپتان کےساتھ کھڑے ہیں۔