5ed1f27d87a12

آج حق اورسچ کی جیت کا دن ہے،شہر یارآفریدی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کےرہنما وچیئرمین کشمیرکمیٹی شہر یارآفریدی کہتےہیں کہ آج حق اورسچ کی جیت کا دن ہے،آج سب سامنےآجائیگا۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما وچیئرمین کشمیرکمیٹی شہر یارآفریدی وزیرِ اعظم عمران خان کوووٹ دینے کےلیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب پولیس میں ریفارمز لاکر اسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، علی امین گنڈاپور

اس موقع پرانہوں نے میڈیا سےگفتگوکرتےہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے وزیرِ اعظم عمران خان کو اتنا نوازا ہےکہ ڈروخوف ان کےپاس سے نہیں گزرتا۔

مزید پڑھیں:  جمرود،علاقہ شاہ کس میں بدبخت بیٹے کے ہاتھوں ماں قتل، مقدمہ درج

چیئرمین کشمیرکمیٹی شہر یار آفریدی سےایک صحافی نے سوال کیا کہ جن ارکان نے ووٹ نہیں دیا ان کےخلاف کارروائی ہو گی؟

شہریارآفریدی نےجواب دیا کہ جو بھی اس میں ملوث ہےاسے نشانِ عبرت بنا دیا جائےگا۔