قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے اعتماد کا ووٹ لینے کے روز کتنے ارکان موجود تھے؟

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے اعتماد کا ووٹ لینے کے روز کتنے ارکان موجود تھے ، قومی اسمبلی نے ارکان کی حاضری جاری کردی.

قومی اسمبلی سے جاری رپورٹ کے مطابق اعتماد کے ووٹ کے روز 181ارکان ایوان میں موجود تھے ، ایوان میں اپوزیشن ارکان محسن داوڑ اور عبدالاکبر چترالی بھی موجود تھے،ایوان میں حکومتی اتحاد کو 179 ارکان کی حمایت حاصل ہے.

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان برقرار، 75 ہزارکی نفسیاتی حد عبور
مزید پڑھیں:  9 مئی واقعات، صوبائی وزیر مذہبی امور عدنان قادری کی ضمانت خارج

179 ارکان میں سے وزیراعظم کو 178 ووٹ ملے،سپیکر قومی اسمبلی صرف اسی صورت میں ووٹ ڈالتے ہیں جب ووٹ برابر ہوجائے.