sanaullah

ثناء اللہ عباسی کا باجوڑ سول کالونی کا ایک روزہ دورہ

ویب ڈیسک (باجوڑ): انسپیکٹر جنرل آف پولیس ثناء اللہ عباسی ایک روزہ دورے پر باجوڑ سول کالونی خار جرگہ حال پہنچے وہاں قبائلی عمائدین اور پولیس کے جوانوں سے اظہار خیال کیا، باجوڑ پولیس نے فاٹا میں دہشتگردی کے خلاف بیش بہا قربانیاں دے کر دہشتگردوں کو شکست دی ہے۔

ایف سی آر کے خاتمے میں قبائلی عمائدین نے بھرپور ساتھ دیا ہے۔ قبائیلی علاقوں کو انضمام ہونے کے بعد اب پورے ملک میں ایک جیسا قانون نافذ کردیا گیا ہے۔ باجوڑ لیویز کو بھی پولیس کے برابر لاکر دیگر اضلاع کی طرح حقوق دیے جائیں گے۔ قبائلی عوام کو بھی برابر کے حقوق دیئے جائیں گے۔ باجوڑ کے لیویز کو تربیت دی گئی ہے۔ پولیس کی بھرتی میرٹ پر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی زندگی کو جیل میں خطرہ لاحق ہے ،شیر افضل مروت

عورتوں اور اقلیتی لوگوں کو بھی بھرتی کیا جائے گا۔ جس کو دو فیصد کوٹہ دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ڈی پی او باجوڑ کے قبائلی عمائدین کو اب تک ہونے والے کام پر بریفننگ دیں۔ شہداء کے لواحقین کو بھرتی کرنے کے احکامات جاری کیے، تمام افراد کو بھرتی کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کوئی غیر مقامی افراد کو بھرتی نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جتنے افراد نے اپلائی کیا تھا اس میں کامیاب ہونے والے اہلکار محنت کریں اور لوگوں کے ساتھ انصاف کے ساتھ پیش آئیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے نوجوان بزرگ افراد اور عورتوں کے ساتھ نرمی سے پیش آئیں۔

مزید پڑھیں:  جمرود،علاقہ شاہ کس میں بدبخت بیٹے کے ہاتھوں ماں قتل، مقدمہ درج