Untitled 3 Recovered

وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 10 مارچ کے فیصلوں کی توثیق کردی

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم، نیشنل بک فاؤنڈیشن کے ایم ڈی کی تقرری کی منظوری دیدی گئی، ممنوعہ اسلحہ کے لائسنس کے اجراء کی منظوری دیدی گئی، چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ کے اضافی چارج کی منظوری دیدی گئی، سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کے سی ای او کا اضافی چارج کی منظوری دیدی گئی۔

تفصیلات میں مزید کہا کہ گیس کی ترقیاتی اسکیموں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا، رولز آف بزنس 1973 میں ترامیم کا ایجنڈا موخر، نقصان میں جانے والے سرکاری اداروں کے فرانزنک آڈٹ کے بارے میں پیش رفت پر بریفنگ، سوشل ویلفیئر فنڈ 2021 کے استعمال کےلئے رہنما اصولوں کی منظوری دیدی گئی۔

مزید پڑھیں:  بشری بی بی کا طبی معائنہ، شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز کو اجازت دی جائے، عمر ایوب

پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کے رجسٹریشن کارڈز کی مدت میں توسیع دیدی گئی۔

وفاقی کابینہ نے رمضان پیکج کی منظوری دے دی۔

مزید پڑھیں:  گرفتار افغان دہشتگرد کے سنسنی خیز انکشافات، طالبان کی سپورٹ کا اعتراف

ایف نائن پارک پاک چین دوستی سنٹر اور فاٹا ہاؤس کے مختلف امور کےلئے استعمال کا ایجنڈا موخر۔

جی بی سکاؤٹس کی 17 پلاٹونز کو داخلی سکیورٹی کے استعمال کی منظوری دیدی گئی۔

نیشنل کونسل برائے ہومیو پیتھی کے چیئرمین وائس چیئرمین کے نوٹیفکیشن کی منظوری دیدی گئی، کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 10 مارچ کے فیصلوں کی توثیق کردی۔