Untitled 1 227

خیبر پختونخوا میں ہفتہ اور اتوار کو تجارتی سرگرمیاں بند کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک (پشاور):خیبر پختونخوا میں ہفتہ اور اتوار کو تجارتی سرگرمیاں بند کرنے کا فیصلہ،اعلامیہ کے مطابق محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے کرونا وائرس کے تیسرے لہر کے باعث تمام کاروباری سرگرمیوں کو ہفتہ اتوار بند کرنے کا فیصلہ مخصوص دوکانیں کھلی رہے گی۔

ہر قسم کا کاروبار رات 8 بجے بند ہوجائینگے، اطلاق پشاور,چارسدہ, نوشہرہ,کوہاٹ,صوابی,مردان,سوات, اور مالاکنڈ میں ہوگا، ہفتہ اتوار کو میڈیکل سٹور,بیکری,جنرل سٹورز,دودھ دہی,سبزی پھل,مرغی فروش,ٹائر پنکچر,ہوٹلز,پٹرول.پمپ,کھلے رہینگے، ہوٹلوں سے ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے کی اجازت ہوگی، ہر قسم کے شادی ہالز,کمیونٹی سنٹر اور پروگرامات کے انعقاد پر پابندی عائد، شادی ہالز میں اوٹ ڈور 300 افراد تک کے پروگرامات مستثنی قرار، تمام سنیما گھر اور کھیلوں سمیت ثقافتی اور دیگر سرگرمیوں پر بھی تاحکم ثانی پابندی عائد، تمام ڈپٹی کمشنر اور پولیس اس پر عمل درآمد کے ذمہ دار ہوں گے، تمام تر فیصلے این سی او سی کے فیصلوں کی روشنی میں کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ: بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کروا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم