000000 3

کم عمربچی سےزیادتی کرنےوالےمجرم کوعدالت نےموت کاپروانہ تھمادیا

ویب ڈیسک(ہنگو)کم عمر بچی سے زیادتی کرنےوالے مجرم کوعدالت نےسزائےموت سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق ہنگو کی مقامی عدالت نے کم عمر بچی سے جنسی زیادتی کرنے والے مجرم کو سزائے موت کا حکم سنادیا ہے، مجرم اقبال نے تین سال قبل ہنگو کے علاقے شاہووام میں کم عمر بچی کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔

عدالت نے تمام تر شواہد اور ثبوت اور ڈی این اے میچ ہوجانے پر مجرم اسماعیل کو سزائے موت کا حکم سنایا اور سات لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، جرمانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید چھ ماہ قید وبند میں گزارنے کا حکم دیا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا حکومت کا پولیس اختیارات میں کمی لانے پر غور

ایس پی انوسٹی گیشن ارشد محمود کے مطابق تین سال قبل متاثرہ بچی کی والدہ مدیحہ بی بی زوجہ محمد اقبال کی مدعیت میں اسماعیل ولدمحمدامین کوزیردفعہ376/53چائلڈپروٹیکشن ایکٹ میں ملزم نامزد کیاگیاتھا۔

عدالتی فیصلہ کی روشنی میں ملزم محمداسماعیل ولدمحمدامین کوزیردفعہ 376میں سزائےموت جبکہ جرم زیردفعہ53CPAکیتحت7سال قیداوردس لاکھ روپےجرمانےکاحکم صادرفرمایاگیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کا جشن قاقلشت فیسٹیول کا دورہ

واقعہ کی تفتیش انوسٹی گیشن پولیس نےاحسن انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچائی اور تمام وسائل بروئےکارلاتے ہوئے متاثرہ بچی کوانصاف کی فراہمی میں کلیدی کرداراداکیا۔

واضح رہے کہ رواں سال ستائیس جنوری کو صوبہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے بچوں سے زیادتی کے قانون میں ترمیم کا بل تیارکیا تھا، بل میں تجویز کی گئی تھی کہ بچوں سے زیادتی کے ملزم کی سزا موت یا عمر قید رکھی جائے۔