download 3 14

آج ہم بانیانِ پاکستان کو انکی خدمات اور قربانیوں پرخراج عقیدت پیش کرتے ہیں، صدرمملکت

ویب ڈیسک (اسلام آباد)صدر مملکت عارف علوی کا یوم پاکستان کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہنا ہے کہ آج اپنے کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم بانیانِ پاکستان کو ان کی خدمات اور قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اورپاکستان کو ایک معاشی طورپرمضبوط اورخوشحال ملک بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

صدرمملکت نے کہا کہ پاکستانی معاشرے کو اقلیتوں کیلئے انسانیت دوست اور روادار بنانےکی جدوجہد جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں، پاکستان میں جمہوری اقدار، قانون کی حکمرانی اور اسلامی طرز زندگی برقرار رکھنے کا بھی عہد کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مرغی کی قیمت میں کمی کیلئے چوزے کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ

انہوں نےکہا کہ آج اپنےکشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے،بھارتی سکیورٹی فورسز نے کشمیریوں کو7 دہائیوں سے محکوم بنا رکھا ہے، کشمیریوں کو بدترین جبر اور ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے، ہم کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی حمایت جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں۔

صدرمملکت نےکہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالیوں کا دنیا کو نوٹس لینا چاہیے، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے جموں وکشمیرکے تنازع کا حل کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ میں چھت گرنے سے 2خواتین جاں بحق،5افراد زخمی

عارف علوی نےکہا کہ اپنےہیروزخصوصا صحت کےشعبےسےوابستہ کارکنان اوردیگر متعلقہ اداروں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں، ہم اپنے شعبہ صحت کے پروفیشنلز کی انتھک کوششوں کوسراہتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر پرقابو پانے کیلئےتمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، اتحاد، ایمان اورتنظیم کی مدد سےہم اپنی راہ میں آنےوالےکسی بھی چیلنج پرقابو پاسکتے ہیں۔