download 243

23 مارچ برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ ریاست کی نوید لیکر آئی۔ آئی جی خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک (ہنگو) انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی نے پولیس ٹریننگ کالج ہنگو کا دورہ کیا ۔دورے کے موقع پر 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی گئی ۔پولیس کے چاو چوبند دستے نے آئی جی پی کو سلامی دی ۔آئی جی نے یادگار شہدا پر حاضری دی پھول چڑھائی ۔

اس حوالے سے آئی جی ڈاکٹر ثنا ء اللہ عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ ریاست کی نوید لیکر آئی۔ علامہ محمد اقبال کی خواب کی تعبیر کو قائد اعظم محمد علی جناح نے عملی جامہ پہنایا۔ تحریک پاکستان قیام پاکستان اور استحکام پاکستان میں ہمارے اسلاف کا کردار روشن منار کے مانند ہے ملک کے بقا سالمیت کیلئے خیبر پختونخواہ پولیس کسی سے پیچھے نہیں آئی

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، سکول ٹیچرز کو ڈیوٹی پر لے جانے والے ہائی ایس کو حادثہ، 15 زخمی

انہوں نے کہا کہ کے پی پولیس ہر قسم کے خطرات سے نبردآزما رہے آئی جی ڈاکٹر ثنااللہ ہنگو۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں میں پولیس فورس کے بیش بہا قربانیاں ہیں۔ 2010 کے عشرے میں کانسٹیبل سے لیکر ایڈیشنل آئی جی رینک تک افسران و جوانوں نے جام شہادت نوش کی ہیں۔ 2010کے عشرے کو اگر پولیس شہدا کو عشرہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا ۔ میں اس 23 مارچ کے موقع پر پورے قوم کو یقین دلاتا ہو کہ پولیس کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی ۔ خون کے آخری قطرے تک پولیس فورس ملک کے دفاع و حفاظت کیلئے لڑتے رہی گی ۔

مزید پڑھیں:  مردان، بونیر روڈ گملہ گٹ کے قریب لاوارث تشدد زدہ لاش برآمد