654885 2973263 corona death2a akhbar 2

پاکستان: کورونا کی مثبت شرح 10 فیصد سے زائد، ہلاکتیں 14 ہزار سے تجاوز کرگئیں

ویب ڈیسک(اسلام آباد):ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے تجاوز کرگئی اور وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 38858 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3946 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 63 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.15 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور یہ تعداد 14028 تک جا پہنچی ہے جب کہ مجموعی کیسز 6 لاکھ 40988 تک جاپہنچے ہیں اور فعال کیسز کی تعداد 37985 ہے۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :خوڑ میں نہاتے ہوئے 8سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2747 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 588975 ہوگئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 263815 ہوگئی ہے جب کہ 4482 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 205314 ہے اور 6099 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 19395 اور ہلاکتیں 205 ہوچکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  سعودی وزیر نے پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے موزوں قرار دیا

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 81787 اور 2246 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 12016 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 339 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4977 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 53684 ہے اور اب تک 554 مریض انتقال کرچکے ہیں۔