PakistanSupremeCourt resources1 16a4a15b467 large

سپریم کورٹ نے مضاربہ سکینڈل کے ملزم محمد قائد کی در خواست ضمانت مسترد کردی

ویب ڈیسک (اسلام آباد): سپریم کورٹ نے مضاربہ سکینڈل کے ملزم محمد قائد کی در خواست ضمانت مسترد کردی، درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کی گئی، کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، ملزم پانچ ماہ مفرور رہا کیس ضمانت دیں۔

وکیل ملزم سعید خورشید نے کہا کہ ملزم گرفتاری کی ڈر سے سامنے نہیں آیا، نیب کا الزام صحیح ہو یا غلط گرفتاری کے نکلنے کا چانس نہیں ہوتا، ملزم سے گرفتاری کے بعد بھی کوئی ریکوری نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں:  حکمرانوں کی نااہلی کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے، مشیر خزانہ مزمل اسلم

جسٹس سجاد علی شاہ نے مزید کہا کہ پیسہ نہ بھی نکلے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کا کیس تو ہے، نیب ملزمان سے پیسہ نکلنا یا نہ نکلنا ایشو نہیں، اس طرح تو تمام ملزمان کو پھر ضمانتیں دے دیں۔

مزید پڑھیں:  بھارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل، ٹرن آؤٹ 60 اعشارییہ 96 فیصد رہا

جسٹس عمر عطا بندیال نے بتایا کہ پانچ سال مفرور رہنے والے کو ضمانت نہیں دے سکتے، شریک ملزم کو تو سزا ہو چکی ہے۔

وکیل ملزم نے تفصیلات دی کہ ملزم بھاری شورٹی دینے کو تیار ہے، ملزم مرکزی ملزم خان محمد کا داماد ہے۔