2dd21efcff5b8aa85bef1dc2522a2f21 XL

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس

اسلام آباد:کرونا وائرس کے خطرہ کو مدِنظر رکھتے ہوئے اسلام آباد میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں بڑے فیصلے کیے گئے، زرائع کہ مطابق حکومت کاملک بھرمیں صحت ایمر جنسی نافذ کرنے کا فیصلہ، 23مارچ یوم پاکستان کی پریڈ بھی منسوخ، ملک بھر کے تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بندرکھنے کا فیصلہ، وزارت داخلہ نے نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا، نو ٹیفیکیشن کے مطابق افغانستان اور ایران بارڈر کو سیل کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا گیاہے، دونوں بارڈر دو ہفتوں تک بند رہیں گے،

مزید پڑھیں:  حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پاور شیئرنگ کا فارمولہ طے

اجلاس میں آرمی چیف، سربراہ پاک بحریہ اور سربراہ پاک فضائیہ نے بھی شرکت کی،اجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 5 اپریل تک ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی بحال، معطلی کا فیصلہ کالعدم