imran khan and federal minister

وزیراعظم عمران خان سے روسی وزیر خارجہ کی ملاقات

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان سے روسی وزیر خارجہ کی ملاقات، پاک روس دوطرفہ تعلقات، اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم سے روسی وزیر خارجہ کی علاقائی اور عالمی اہمیت کے معاملات پر تبادلہ خیال، وزیراعظم نےبشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر روسی صدر کے ساتھ ملاقات یاد کی۔ وزیراعظم نے روس کے ساتھ تعلقات کی اہمیت سے متعلق بات کی، وزیراعظم کا دو طرفہ تعلقات میں مستحکم نمو پر اطمینان کا اظہار، وزیراعظم نے "پاکستان اسٹریم” گیس پائپ لائن منصوبے پرجلد از جلد کام شروع کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، توانائی، صنعت، ریلوے اور ہوا بازی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاک روس تعلقات پاکستانی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہیں، پاکستان روس سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے تجارت، توانائی، سلامتی اور دفاع کے شعبوں میں پاک روس تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا، وزیراعظم عمران خان اور روسی وزیر خارجہ کا توانائی، صنعت، ریلویز اور ہوابازی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال، وزیراعظم عمران خان کی روس کو سپوٹنک 5 ویکسین کی تیاری ہر مبارکباد اور وزیراعظم نے سپوتنک ویکسین کی خریداری سے متعلق پاکستان کی دلچسپی ظاہر کی۔

مزید پڑھیں:  بشری بی بی کا طبی معائنہ، شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز کو اجازت دی جائے، عمر ایوب

اعلامیہ کے مطابق رواں سال ماسکو میں ہونے والے بین الحکومتی کمیشن میں مختلف تجاویز اور منصوبوں پر پیش رفت ہوگی، ملاقات میں کوویڈ 19 کے صحت اور معاشی چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیراعظم نے افغانستان تنازعہ کے سیاسی حل کی اہمیت پر زور دیا، پاکستان نے افغان امن عمل کو فروغ دینے میں روس کی کوششوں کو سراہا، وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے تناظر میں پاکستانی موقف سے آگاہ کیا، جنوبی ایشیاء میں امن و سلامتی کے امور پر پاکستان کے نقطہ نظر پر بھی بات چیت کی، دونوں رہنماوں کا کشمیر تنازعہ کے پرامن حل کی ضرورت پر زور، ملاقات میں مغربی ایشیاء، مشرق وسطی سمیت خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال، وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر پیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی گئی

انرجی، صنعتی جدت، ریلوے اور ایوی ایشن میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو، انٹر گورنمنٹل کمیشن اس بارے میں معاؤن ثابت ہوگا اس بات پر اجلاس میں سب کا اتفاق، ملاقات میں کورونا کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی، وزیراعظم نے سپٹنک 5 ویکسین بنانے پر روس کو مبارکباد دی، وزیراعظم نے روس سے ویکسین کی حصولی کے لیے پاکستانی پلان سے آگاہ کیا، روس نے افغان امن عمل کے لیے مذاکرات کی میزبانی کی، وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن چاہتا ہے، خطے میں امن کے لیے کشمیر تنازعے کا پر امن حل ضروری ہے، مغربی ایشیا، خلیج، مشرقی وسطیٰ کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی، وزیراعظم کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت۔