Untitled 1 Recovered Recovered 1

پاکستانی پارلیمانی وفد کے طیارے کو کابل ائیرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہ مل سکی

ویب ڈیسک (اسلام آباد): پاکستان کے نمائندہ پارلیمانی وفد کے طیارے کو کابل ائیرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہ مل سکی، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق افغانستان میں سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کابل انٹرنیشنل ائیرپورٹ بند ہے، گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پارلیمانی وفد کے ہمراہ افغانستان روانہ ہوئے، وفد میں نمایندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان اورحکومت اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی غلام مصطفے شاہ، ساجد خان، رانا تنویر،گل داد خان، شیخ یعقوب اور شاندانہ گلزار شامل تھے۔

مزید پڑھیں:  نامزد گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی آج حلف اٹھائینگے، منظوری دیدی گئی

پاکستانی پارلیمانی وفد نے 8 اپریل سے11اپریل تک افغانستان کا دورہ کرنا تھا، وفد افغان صدر اشرف غنی، وزیرخارجہ حنیف اتمر کے علاوہ افغان پارلیمنٹ کے سپیکر سے ملاقاتیں طے تھیں، پارلیمانی وفد کے دورہ کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کے فقدان کو ختم کرنا بتایا گیا ہے، اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق افغانستان میں سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کابل انٹرنیشنل ائیرپورٹ بند ہونے کی وجہ سے پارلیمانی وفد کا دورہ افغانستان ملتوی ہوگیا ہے، رپورٹ کے مطابق پاکستانی طیارے کو کابل کے ہوائی اڈے پر اترنے کی اجازت نہ مل سکی تھی، اسلام آباد سے طیارہ پرواز کرگیا تھا، طیارہ کابل ہوائی اڈے سے واپس اسلام آباد آگیا۔

مزید پڑھیں:  سیاسی انتقامی کارروائیوں سے بچنے کیلئے نئی نیب پالیسی پر کام شروع