697564 8199265 mufti kifayat jui12 updates

جمعیت علمائےاسلام ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ گرفتار

ویب ڈیسک(مانسہرہ)پولیس نے جمعیت علمائےاسلام ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو مانسہرہ سے گرفتار کرلیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری 3 ایم پی او کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ نے ریاست مخالف بیانات پر مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کا فیصلہ کیا تھا۔

ڈی پی او مانسہرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس کی بھاری نفری نے ان کے گھر چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں:  سینئرفوجی کمانڈروں کی شہیدکسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقاتیں

پانچ جنوری کو آئی جی خیبر پختونخوا نے مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کے لیے تمام صوبوں کے آئی جیز کو خط لکھا تھا۔

خط میں کہا گیا کہ تھا کہ مفتی کفایت کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس کے حوالے کیا جائے۔

مراسلے میں کہا گیا تھا کہ مفتی کفایت اللہ کے خلاف ایف آئی آر درج ہے، اور وہ کے پی پولیس کو مطلوب ہیں اس لیے انھیں گرفتار کر کے کے پی پولیس کے حوالے کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان پر بنائے گئے تمام مقدمات جعلی ہیں،وزیر زادہ

جے یو آئی ضلع مانسہرہ کے امیر مفتی کفایت اللہ کی جانب سے مسلسل پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزیوں اور متنازع بیانات پر ان کی پارٹی رکنیت معطل کررکھی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں پولیس نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کیا تھا بعدازاں پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر ان کی رہائی عمل میں آئی تھی۔