imran khan cabnet

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

ویب ڈیسک(اسلام آباد) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 27 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کورونا کی ملک میں صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ نیشنل کمیشن اسٹیٹس آف ویمن کی چیئر پرسن کی تعیناتی، نیشنل کمیشن ہیومن رائٹ کے ممبران اور چیئر پرسن کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔

اسلام آباد میں قانونی چارہ جوئی اور سہولت سینٹر قائم کرنے اورزائرین مینجمنٹ پالیسی ریگولیٹری فریم ورک کی بھی منظوری دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، مزید نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا

اجلاس میں کابینہ رولز آف بزنس 1973 میں ترمیم کی منظوری دے گی۔ کابینہ کمیٹی برائے قانون ساز کیسز کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں کا حصہ ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے توانائی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی۔ وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور قومی اکنامک کونسل کے فیصلوں کی بھی توثیق کرے گی۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات، آج سماعت ہوگی

گیپکو، میپکو، سیپکو سمیت ڈسکوز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی از سر نو تشکیل کی جائے گی۔ پاکستان ٹیکسٹائل سٹی کے ذمے واجب الادا بقایا جات کی ادائیگی کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔

اجلاس میں پاکستان کے سرکاری دوروں پر آنے والے ڈپلومیٹس اور افسران کے لیے ویزا فیس میں چھوٹ،بیرون ممالک پاکستانی مشنز میں وراثتی سرٹیفکیٹ کے اجرا کے لیے نادرا ڈیسک قائم کرنے کی منظوری دی جائے گی۔