download 139

خیبرپختونخوافوڈسیفٹی اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف صوبہ بھرمیں کاروائیاں

ویب ڈیسک(پشاور)خیبرپختونخوافوڈسیفٹی اتھارٹی نےملاوٹ مافیا کیخلاف کاروائی کی۔ ٹانک میں ڈسٹریبیوشن سنٹر سے 1000 لیٹرسے زائد مضر صحت جعلی مشروبات برآمد، ڈسٹریبیوشن سنٹر سے جعلی مشروبات مختلف دکانوں میں سپلائی کئے جاتے تھے۔

مزید پڑھیں:  50 روپے پر جھگڑا، رکشہ ڈرائیور کو قصہ خوانی بازار میں‌قتل کر دیا گیا

فوڈ سیفٹی اتھارٹی رنگ روڈ پشاورپرگودام پرچھاپہ مارا،کاروائی کے دوران650 کلوسےزائد ممنوع چائنہ سالٹ برآمد کیاگیا ہے۔انتظامیہ نے ممنوع چائنہ سالٹ کوضبط کرکے بھاری جرمانہ عائد کردیا ۔

دوسری جانب مردان کےعلاقے منگا اور محبت آباد میں جعلی جوس تیار کرنےوالی فیکٹری سے 1200 لیٹر سے زائد مضر صحت جوس برآمد کر کےفیکٹری کوسیل کردیا۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ کاسیشن جج کےاغواکانوٹس،فوری اقدامات کاحکم

جوس کی تیاری میں مضر صحت کیمکلز کا استعمال کیا جارہا تھا۔