پرویز خٹک پیپلز پارٹی سے خیبر پختونخوا کی گورنر شپ مانگ رہے ہیں، زاہد خان

ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا کے لیے پلاننگ اور لین دین کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سنا ہے پرویزخٹک پیپلز پارٹی میں شامل ہوکر گورنر شپ مانگ رہے ہیں۔ اس لئے اس حوالے سے وثوق سے کہا جا سکتا ہے کہ جو بھی گورنر ہوگا وہ سودا ہوگا۔
اے این پی ترجمان زاہد خان کا کہنا تھا کہ ملک مشکلات میں گھرا ہوا ہے۔ صوبوں میں حکومت ہے نہ مرکز میں۔

مزید پڑھیں:  وکلاء پر تشدد، پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا ہڑتال کا اعلان