190126 kp education resources1 16a31077584 medium

صوبہ میں عیدتک تعلیمی ادارے بندرکھنےکافیصلہ،اعلامیہ جاری

ویب ڈیسک(پشاور)خیبر پختونخوا حکومت نے نویں سے بارویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو عید تک بند کرنے کا اعلان کردیا

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت نے ایک بار پھر کورونا زد اضلاع میں نویں سے بارویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے بعد پھر عید تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مالی بحران شدید، محکمہ اعلی تعلیم کا کوالٹی ایشورنس سیل بند ہونے کے قریب

صوبائی حکومت نے این سی او سی کے فیصلوں کی روشنی میں 19 اپریل کو صوبے کے 21 کورونا متاثرہ اضلاع میں نویں سے بارویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو کھولا تھا، تاہم گزشتہ روز کے این سی او سی اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں اب دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اعلامیے میں پیر 26 اپریل سے عید تک نویں سے انٹر تک کے تعلیمی ادارے بند ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  چیف الیکشن کمشنر و ممبران کےاثاثوں کی تحقیقات کامطالبہ،دائر پٹیشنز نمٹائی جائیں