5e801f6522cf3

پشاور: ایس اوپیزکیخلاف ورزی پرپاک فوج کی کاروائی،300 شہری گرفتار

ویب ڈیسک(پشاور)صوبائی حکومت کی درخواست پر پاک فوج نے پشاور میں گشت شروع کردیا ۔

شہر میں ضلعی انتظامیہ کی فوج کے ہمراہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق صدر ، یونیورسٹی روڈ اور شہر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اب تک 300 شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ :ارشد ایوب کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر جواب طلب

پشاور پولیس نے لاؤڈ اسپیکرز پر عوام سے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیلیں بھی کیں۔

مزید پڑھیں:  سرکاری ریسٹ ہاؤسز میں وی آئی پی شخصیات کے مفت قیام پر پابندی عائد

واضح رہے کہ محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق پشاور اور ہری پور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 27،27 فیصد ہے جبکہ دیر لوئر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 34 فیصد ہے۔