d 9

وفاقی حکومت نے سویلین آرمڈ فورسز کے سٹرکچر اور تعداد پر نظرثانی سلسلہ شروع

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وفاقی حکومت میں اصلاحات کے تحت سخت اقدامات، ذرائع کے مطابق دوسالوں کے دوران 26 ہزار سے زائد سرکاری آسامیاں مستقل طورپر ختم کرنے کا انکشاف، وفاقی کابینہ نے وزراء مخالفت کے باعث 71 ہزار آسامیاں ختم کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا، وفاقی حکومت نے سویلین آرمڈ فورسز کے سٹرکچر اور تعداد پر نظرثانی کا سلسلہ شروع کردیا.

مزید پڑھیں:  فیض آباد دھرنا کیس: وفاق کی نظرثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر

سول ملازمین کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 61 ہزار سے تجاوز، قومی خزانے بوجھ اٹھانے سےقاصر، 26 ہزار 641 آسامیاں ختم کرنے سے 4 ارب روپے کی بچت ہوئی، ڈاکٹر عشرت کی کابینہ کو بریفنگ، 71 ہزار آسامیاں مزید ختم کرنے سے 28 ارب روپے سالانہ کی بچت ہوسکے گی.

مزید پڑھیں:  سعودی وفد آج پاکستان پہنچے گا، بڑی سرمایہ کاری متوقع