NCOC meeting 660x330 1

این سی او سی کا 10 سے 15 مئی تک عید کی چھٹیوں کا اعلان

ویب ڈیسک (اسلام آباد): این سی او سی کے اجلاس میں 40 سے 49 سال کے شہریوں کی ویکسینیشن 3 مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ، وباء کے عالمی سطح پر پھیلاؤ کے پیش نظر 5 مئی سے 20 مئی تک ان باونڈ مسافر پروازیں محدود کرنے کا فیصلہ، پروازوں کو محدود کرنے کے حوالے سے پابندی کا جائزہ 18 مئی کے اجلاس میں کیا جائے گا، اجلاس میں آکسیجن کی پیداوار اور سپلائی کے حوالے سے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں 6 ہزار میٹرک ٹن آکسیجن اور 5 ہزار آکسیجن سلینڈرز امپورٹ کرنے کا فیصلہ، اجلاس میں 20 سائیو جینک ٹینکس بھی امپورٹ کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

آکسیجن کی سپلائی موثر بنانے کے لیے مصری شاہ کی سکریپ انڈسٹری کو بند کرنے کا فیصلہ، اجلاس میں عید تعطیلات کے دوران شہروں کو گھر رہیں محفوظ رہیں پر زور، اس حوالے سے انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ اور سیاحتی مقامات بند کرنے کے احکامات پہلے ہی جاری کیے جاچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد پر قبضے کی سوچ ترک کرنی ہوگی، خواجہ سعد رفیق

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس، دس مئی سے پندرہ مئی تک عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان، صوبوں کے ملازمین کیلئے عید الفطر کی 8چھٹیاں ہوجائیں گی، وفاقی حکومت کے ملازمین کے لیے 9چھٹیاں بنیں گی، چاند رات کے بازاروں پر پابندی ہوگی، عید کیلئے اضافی ٹرینیں 7مئی تک چلائی جائیں گی، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر8سے 16مئی تک مکمل پابندی رہیگی، عید کی تعطیلات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

حکومت نے عید الفطر پر سرکاری چھٹیوں کی تاریخوں کا اعلان کردیا، وفاقی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر سرکاری چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق عید الفطر پر سرکاری چھٹیاں 10 سے 15 مئی تک ہوں گی، این سی او سی نے عیدالفطر کی چھٹیوں کے لیے گائیڈلائنز بھی جاری کر دی ہیں جس کے مطابق 8 تا 16 مئی ‘گھر رہو محفوظ رہو’ کی حکمت عملی پرعمل درآمد کیا جائے گا، این سی او سی کا کہنا ہے کہ زیادہ چھٹیوں کا مقصد عید کے دوران ملکی سطح پر نقل و حمل کو محدودکرنا ہے۔

مزید پڑھیں:  ورکرز ویلفیئر بورڈ کی کمرشل اراضی کی نشاندہی کی جائے،فضل شکور خان

گائیڈ لائنز کے مطابق 8سے 16 مئی تک "گھر رہو محفوظ رہو” کی حکمت عملی پر عمل درآمد کیا جائے، زیادہ چھٹیوں کا مقصد عید کے دوران ملکی سطح پر نقل حمل کو محدود کرنا ہے، یوم علی، شب قدر، اعتکاف، جمعتہ الوداع کے لیے جاری گائیڈ لائنز پرعمل درآمد یکم مئی سے ہو گا، "گھر رہو محفوظ رہو” کی حکمت عملی کے تحت تمام مارکیٹس، دکانیں، کاروبار بند رہیں گے، این سی او سی کا چاند رات بازاروں پر پابندی کا فیصلہ، تمام مہندی، جیولری اور کپڑوں کے اسٹالز پر مکمل پابندی ہو گی، گائیڈ لائنز تمام تفریحی مقامات، پبلک پارکس، شاپنگ مالز 8 سے 16 مئی تک بند رہیں گے۔
‏این سی اوسی کاچاندرات بازاروں پرپابندی کافیصلہ،8سے16مئی تک لوگ اپنےگھروں میں رہیں۔