images 1 29

جنوبی وزیرستان:ضلعی انتظامیہ نےصوبائی حکومت کےاحکامات کوچونالگادیا

ویب ڈیسک(جنوبی وزیرستان)ضلعی انتظامیہ نے صوبائی حکومت کے احکامات کو چونا لگادیا،وزیرستان میں رمضان سستا بازار کے نام پر لوگوں کو ٹرخادیاگیا ۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ عرصہ دراز سے اسی جگہ قائم دیگر چھابڑہ فروش اور کھوکوں پر انتظامیہ نے رمضان سستا بازار کے پوسٹرز آویزاں کردیئے ہیں.ہمیں یہ سمجھ نہیں آرہی کہ یہ کیسا رمضان سستا بازار ہے؟ضلعی انتظامیہ کے رمضان سستا بازار کا جھوٹا دعوی مسترد کرتے ہیں،حکومت کو چاہیے کہ اس منفرد سستا رمضان بازار کا نوٹس لیاجائے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں:  بنوں، پولیو مانیٹرنگ ٹیم کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، عملہ محفوظ

کانداروں کا کہناتھا کہ انتظامیہ نے پوسٹرز اور بینرزکے اخراجات بھی دکانداروں سے وصول کئے ہیں۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رمضان سستابازار صوبائی حکومت کے ہدایات پر لگادیا گیاہے.