9

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ 4 روزہ دورے پر ریاض پہنچ گئے

ویب ڈیسک (سعودی عرب): چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ 4 روزہ خیر سگالی دورے پر ریاض پہنچ گئے، آرمی چیف کا اعلی سعودی عسکری قیادت سمیت سفیر پاکستان جنرل ر بلال اکبر اور ڈیفنس اتاشی برگیڈئیر ہارون راجہ نے کنگ سلمان ائیر بیس پر استقبال کیا، استقبال میں پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی سمیت ملٹری ڈیفنس اتاشی میجر جنرل عواد الزہرانی میں شامل تھے۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

دونوں ممالک کے مابین دفاعی، سیکیورٹی تعاون و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی، عمرہ ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ، روضۂ رسول پر حاضری کیلئے مدینہ منورہ بھی جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سے رشتہ مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے، ویدانت پٹیل