Doctors Strike 660x377 1

بنوں تدریسی ہسپتالوں اور میڈیکل کالج میں سیاسی مداخلت پر ینگ ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف نے مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا.

ویب ڈیسک (بنوں): بنوں تدریسی ہسپتالوں اور میڈیکل کالج میں سیاسی مداخلت اور مبینہ ہراسگی کا معاملہ ، ینگ ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف نے مکمل ہڑتال اور اجتماعی استعفے پیش کرنے کا عندیہ دیدیا، پہلے ہی ایمرجنسی کے اس دور میں خلیفہ گلنواز ہسپتال کے تین ہاسپٹلز منیجرز استعفیٰ دے چکے ہیں، سیاسی رہنماء خواتین ملازموں سے اپنے موبائل نمبرز شیئر کرتا رہتا ہے، دن رات وہ ڈاکٹرز اور پیر امیڈیکس سمیت دیگر سٹاف کے کاموں میں مداخلت کرتا ہے، ریکارڈ طلب کرتا ہے جو کہ سرکاری کام میں مداخلت ہے، کیونکہ ہر شعبے کیلئے متعلقہ افسران موجود ہیں، بورڈ اف گورنر ایم ٹی آئی مذکورہ سیاسی شخصیت کے ہسپتالوں میں داخلے پر پابندی کا اعلامیہ جاری کرے، ہسپتالوں میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت اور اقربا پروری برداشت نہیں کریں گے، بغیر تحقیقات کے کسی بھی سرکاری ملازم کو ڈیوٹی سے برطرف نہیں کیا جا ئے گا، بی او جی کی چیئرپرسن نے ہم سے سیاسی مداخلت کے خاتمے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت مانگی تھی، ینگ ڈاکٹرز،کنسلٹنٹس،ہیلتھ کوارڈیشن کونسل اور پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن کا فیصلہ.

مزید پڑھیں:  لوئر دیر: میدان سوری پاؤ میں گھر کا چھت گر گیا، گائے اور بکریاں ہلاک