346440 3321468 updates

وزیراعظم دورہ سعودی عرب مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

ویب ڈیسک(اسلام آباد)وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے تین روزہ دورے کےبعدوطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم اور خاتون اوّل بشری عمران نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، وزیراعظم، خاتون اوّل اور وفد نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کیے۔

وزیراعظم نے عازمین کو جدید ترین سہولیات کی فراہمی پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو خراج تحسین پیش کیا اور امام کعبہ سے بھی ملاقات کی۔

مزید پڑھیں:  انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ پاکستان نے مسترد کر دی

جدہ میں پاکستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بھارت میں کورونا کی تیسری لہر نے تباہی مچادی، اس سے پہلے بھی لاک ڈاؤن نے بھارتی معیشت کو نقصان پہنچایا تھا، لیکن ہم دنیا کے ان چند ملکوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے کورونا سے نمٹنے کے ساتھ اپنے لوگوں اور معیشت کو بھی بچایا۔

مزید پڑھیں:  حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پاور شیئرنگ کا فارمولہ طے