604919 3383883 Mahmood Khan akhbar 1

وزیر اعلی نے آج بغیر کسی پروٹوکول حیات آباد، کارخانو مارکیٹ، جمرود روڈ اور رنگ روڈ کا اچانک دورہ

ویب ڈیسک (پشاور): وزیر خیبر پختونخوا محمود خان کے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری، وزیر اعلی نے آج بغیر کسی پروٹوکول حیات آباد، کارخانو مارکیٹ، جمرود روڈ اور رنگ روڈ کا اچانک دورہ کیا، وزیر اعلی نے ان علاقوں میں لاک ڈاون کی صورتحال، ایس او پیز پر عملدرآمد، صفائی اور ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا، وزیر اعلی کا کارخانو مارکیٹ کے علاوہ دیگر علاقوں میں لاک ڈاون کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار، کارخانو مارکیٹ میں بعض دوکانداروں کی طرف سے لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر برہمی کا اظہار، ڈپٹی کمشنر پشاور کو وارننگ اور لاک ڈاون پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت۔

مزید پڑھیں:  امریکا میں ہونے والی سکواش چمپئن شپ عشب عرفان کے نام