ayub

ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے

ویب ڈیسک :ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں میں مومنہ بی بی ساکنہ بٹگرام فرید خان ساکنہ ایبٹ آباد ہارون النساء ساکنہ بٹگرام شامل ہیں، ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ داخل مریضوں کی تعداد 67 ہے، آئی سی یو میں جن مریضوں کو انتہائی تشو یشناک حالت میں رکھا گیا ہے ان کی تعداد 11 ہے، ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ مریضوں کو تمام تر سہولیات دینے کے لیے کوشاں ہیں،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق عوام سے درخواست ہے کہ ہجوم والی جگوں پر جانے سے پرہیز کریں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

مزید پڑھیں:  پاراچنار، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکاروں سمیت 3افراد جاں بحق