1

یاسرہ رضوی نےنومولود بیٹے کےساتھ تصویرسوشل میڈیاپرشیئرکردی

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و شاعرہ یاسرہ رضوی نے اپنے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

یاسرہ رضوی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے اپنے نومولود بیٹے کو گود میں لیا ہوا ہے۔

تصویر میں یاسرہ رضوی کا بیٹا بڑے ہی سکون سے اپنی والدہ کی گود میں سو رہا ہے۔

یاسرہ رضوی نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’پھر وقت کا پہیہ گھوما ہے، قسمت نے آکر چُوما ہے۔

اداکارہ نے اپنے دوستوں اور مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ مبارکباد اور دُعاؤں کے لیے آپ کا بےحد شکریہ۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہمیشہ دُعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

یاسرہ رضوی کی پوسٹ پر اُن کے مداح اور شوبز ستاروں کی بڑی تعداد اُنہیں بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد پیش کررہی ہے۔