.jpeg

پشاورمیں یکم جون سےسرکاری ونجی میڈیکل یونیورسٹیاں کھولنےکافیصلہ

ویب ڈیسک (پشاور)محکمہ صحت نے طبی تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سےاعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے یکم جون سے سرکاری و نجی میڈیکل یونیورسٹیاں و کالجز اور ڈینٹل کالجز، نرسنگ سکولز و کالجز اور پیرا میڈیکل و الائیڈ ہیلتھ سائنسز سکولز و کالجز کھولے جائیں گے۔ایم بی بی ایس کے صرف تیسرے، چوتھے اور آخری سال کے طلبہ کلاسسز لیں گے جبکہ بی ڈی ایس کے صرف تیسرے اور چوتھے سال کے طلبہ کالج آئیں گے۔

مزید پڑھیں:  ججز خط:پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کاطرزعمل مایوس کن قراردیا

نرسنگ، پیرامیڈیکل اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے پانچویں سے آٹھویں سمسٹر کے طلبہ فزیکل کلاسسز لے سکیں گے۔ ڈی پی ٹی، ایس ایل ٹی، او ٹی اور دیگر کورسز کے پانچویں سے دسویں سمسٹر کے طلبہ کی کلاسز شروع کی جائیں گی، باقی سالوں اور سمسٹر کے طلبہ کی آن لائن کلاسسز جاری رہیں گی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی ذمہ دار ہوگی۔متعلقہ وائس چانسلر، پرنسپل اور ڈین اساتذہ اور طلبہ کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں گے، کسی بھی طبی تعلیمی ادارے میں ہم نصابی سرگرمیاں اور دیگر تقریبات نہیں ہوں گی۔ وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی تمام ذیلی اور الحاق سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں ان ہدایات پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔

مزید پڑھیں:  سعودی ولی عہد سے شہباز شریف کی ملاقات،دوطرفہ تعاون بڑھانےپراتفاق