we are responsible for the decline of pakistani dramas noman ijaz

ویکسین سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھریں،نعمان اعجاز

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کورونا ویکسین لگوانے کے بعد عوام کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

انسٹاگرام پر نعمان اعجاز نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اٴْنہیں عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

نعمان اعجاز نے ویڈیو کے کیپشن میں عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آداب! میں تمام لوگوں سے کورونا ویکسین لگوانے کی درخواست کرتا ہوں‘۔

اداکار نے لکھا کہ ’کورونا ویکسین کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیرِگردش افواہوں پر اپنے کان مت دھریں‘۔اٴْنہوں نے لکھا کہ ’کورونا ویکسین ہمیں اور ہمارے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ کرے گی‘۔نعمان اعجاز نے دٴْعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ تعالیٰ ہم سب پر اپنی رحمت فرمائے‘۔