اشرف

عمران اشرف نےرکشہ ڈرائیوربھائی جان کو’بادشاہ‘ قراردیدیا

ویب ڈیسک (کراچی)معروف اداکارعمران اشرف نے پشاور رکشہ ڈرائیورسےمتاثر ہوکراسے ‘بادشاہ‘ قرار دیدیا۔

بچیوں کی تعلیم کو فروغ دینےکیلئےپشاورکےرکشہ ڈرائیورعرب شاہ نے مفت پِک اینڈ ڈراپ سروس کا آغاز کیا ہے جس پر انہیں سوشل میڈیا صارفین سمیت اداکارعمران اشرف نے بھی سراہا۔

طالبات کیلئے اٹھائےجانے والےاس اقدام پرعمران اشرف نے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

اداکار نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ ‘بادشاہ ملکاؤں کی مدد کرتے ہوئے’۔

شیئر کردہ پوسٹ کی تصویر میں واضح کیا گیا ہے کہ عرب شاہ روزانہ 100 سے زائد طالبات کو مفت اسکول تک پِک اینڈ ڈراپ فراہم کرتے ہیں۔