881958 9530663 corona vaccination updates

خیبر پختونخوا میں 3لاکھ 13ہزار سے زائد افراد کی ویکسینیشن کا عمل مکمل

ویب دیسک (پشاور ) خیبرپختونخوا میں شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ،مجموعی طور پر3 لاکھ 13ہزار746 افراد کی ویکسینیشن کا عمل مکمل کر لیا گیا ۔

محکمہ صحت کے مطابق 3لاکھ 15ہزار183 ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو سائنو فارم کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے، 2لاکھ39 ہزار871 ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو سائنو فارم کی دوسری خوراک بھی دی گئی، 4لاکھ53 ہزار816 ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو سائنو وک کی پہلی خوراک دی گئی ہے،

مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں ایف سی اہلکار قتل

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ 44975ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو سائنو وک کی دوسری خوراک دی گئی، 28 ہزار900 بزرگ افراد کو کین سائنو ویکسین بھی لگائی جاچکی ہے، 1لاکھ22 ہزار647 ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو اسٹرازینیکا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ۔

مزید پڑھیں:  انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ پاکستان نے مسترد کر دی