PIA SAFARI

پی آئی اے کی شمالی علاقہ جات کی ائیر سفاری پروازیں ایک ہفتے کیلئے ملتوی

ویب ڈیسک (اسلام آباد): موسم کی ممکنہ خرابی کے باعث پی آئی اے کی شمالی علاقہ جات کی ائیر سفاری پروازیں ایک ہفتے کیلئے ملتوی، ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق فیصلہ محکمہ موسمیات کے جاری کردہ مراسلہ کے نتیجے میں کیا گیا ہے، دنیا کی طویل ترین چوٹیوں کے دلکش نظارے کیلئے صاف موسم انتہائی موضوں اور ضروری ہے، اب ائیر سفاری کی افتتاحی پرواز 12 جون کے بجائے 19 جون کو روانہ ہوگی، تمام مسافروں کو مطلع کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات، بارات میں دو گاڑیوں کو حادثہ، 10 سے زائد افراد زخمی