corona burial 696x392 1

ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک عورت اور تین مرد جاں بحق

ویب ڈیسک (ایبٹ آباد): ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے ایک عورت اور تین مرد جان کی بازی ہار گئے، جانبحق ہونے والوں میں رابعہ امتیاز ساکنہ ایبٹ آباد ولی الرحمان ساکنہ بالاکوٹ عزیز الرحمن ساکنہ بشام خواج محمد ساکنہ بٹگرام شامل ہیں، ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ داخل مریضوں کی تعداد 55 ہے، آئی سی یو میں جن مریضوں کو رکھا گیا ہے ان کی تعداد 10 ہے، کورونا آئی سی یو میں 10 میں سے 3 انتہائی تشویشناک حالت میں مریضوں کو CPAP مشین پر رکھا گیا ہے، ترجمان ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے مطابق ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ مریضوں کو تمام تر سہولیات دینے کے لیے کوشاں ہیں، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق عوام سے درخواست ہے کہ ہجوم والی جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، موبائل سنیچرز اور اسے فروخت کرنے والا گروہ دھر لیا گیا