5

وزیراعلی محمود خان سےنوتعینات آئی جی پی کی ملاقات، امن وامان کی صورتحال پرتبادلہ خیال

ویب ڈیسک (پشاور)وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان سےنوتعینات آئی جی پی معظم جاہ انصاری نے ملاقات کی اورصوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کے شعبے میں اصلاحات کے تسلسل کو جاری رکھنے سے متعلق معاملات پر گفتگو ہوئی۔

مزید پڑھیں:  ایران سے سیلابی ریلہ پاکستان میں داخل، مکانات منہدم، 8 افراد جاں بحق

وزیر اعلی نے معظم جاہ انصاری کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

وزیر اعلی محمودخان نے کہا خیبر پختونخوا پولیس ایک بہترین پیشہ ورانہ فورس ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا کے پولیس نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں، صوبے میں روایتی تھانہ کلچر کو تبدیل کرنے اور پولیس کے عمومی رویے میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی:خواتین ارکان کیلئے نازیبا جملے کسنے کیخلاف قرارداد منظور