covid 19 coronavirus photo illustration dark background

ملک میں کورونا کےباعث مزید39 افرادجان سےہاتھ دھوبیٹھے

ویب ڈیسک(اسلام آباد)ملک میں کورونا وائرس سے مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ اس وبا سے متاثرہ نئے کیسز کی شرح 1.90 فیصد تک آگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 54 ہزار 647 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ہزار 043 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 1.90 فیصد رہی۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے اور فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 809 ہوگئی ہے۔ جب کہ 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 946,227 ہوگئی ہے جن میں سے 888,505 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ روز وائرس سےمزید 39 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ اس طرح جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 21 ہزار 913 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  حوثیوں کا امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ، ویڈیو وائرل

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار603افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار306، خیبرپختونخوا 4 ہزار 252، اسلام آباد 773، گلگت بلتستان 108، بلوچستان میں 300 اور آزاد کشمیر میں 571 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  طے کرلیں ہم کسی کے ہاتھوں استعمال نہیں ہوں گے، چیف جسٹس

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار278، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 36 ہزار663، پنجاب 3 لاکھ 44 ہزار 641، سندھ 3 لاکھ 30 ہزار552، بلوچستان 26 ہزار 466، آزاد کشمیر 19 ہزار 868 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 759 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔