2

جنوبی وزیرستان:1932میں قائم کڑمہ ہائی سکول آپریشن کےبعد دوبارہ بحال

ویب ڈیسک(جنوبی وزیرستان)جنوبی وزیرستان1932 میں قائم ہونے والےکڑمہ ہائی سکول آپریشن کے بعد دوبارہ بحال،سکول کے سالانہ رزلٹ کے موقع پر پرنسپل اور معززین علاقہ نے انعامات تقسیم کئے۔

علاقہ معززین کا کہنا تھا کہ کڑمہ ہائی سکول آپریشن راہ نجات کے باعث کنڈرات سمیت سکول میں طلبا کا نام ونشان تک موجود نہیں تھا، سکول کے زمہ داران نے سکول کو بحال کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لی۔ انتظامیہ نے سکول کو آباد کرنے اور پہلے چند ایام میں داخلے سمیت سکول کی بلڈنگ پر کام بھی شروع کیا۔

مزید پڑھیں:  سوات، بارات میں دو گاڑیوں کو حادثہ، 10 سے زائد افراد زخمی

سکول پرنسپل سند خان برکیکا کہنا تھا کہ سکول کو آباد کرنے اور بچوں کو معیاری تعلیم دینا میرا مشن ہے۔ کڑمہ سکول وزیرستان کے ان سکولوں میں شامل ہوگا جن کے بچے ملک قوم کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں، ضلعی و سکول انتظامیہ نے ایمرجنسی بنیادوں پر سکول کو بحال کرکے سکول میں تعلیمی سلسلہ بحال ہوچکاہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کو مشال یوسفزئی کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار مل گیا