taimor 750x369 1

آئندہ ماہ سےپشاورمیں پاکستان اسٹاک ایکسچنج کا دفترفعال ہوجائےگا،تیمور جھگڑا

ویب ڈیسک(پشاور)صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور جھگڑا نے پاکستان اسٹاک ایکسچنج کے سی ای او فرخ خان سے بات چیت کی۔

صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور جھگڑا نے کہا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔آئندہ ماہ سے پشاور میں پاکستان اسٹاک ایکسچنج کا دفتر فعال ہو جائے گا وزیراعلیٰ محمود خان کی قیادت میں سرمایہ کاروں کو نئے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ ملک بھر سے سرمایہ کاروں اور بڑی کمپنیوں کو پشاور لائیں گے۔ سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی کے ساتھ رؤانڈ ٹیبل منعقد کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  سدھوموسے والا کیس کا مرکزی گینکسٹر امریکہ میں قتل