20210629084831 feature image 27

انسانی اسمگلرزکی بڑی واردات،اطالوی سفارت خانےسےشینجن ویزے کے1000اسٹکرزچوری

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان سے لوگوں کو غیرقانونی طریقے سے یورپ بھجوانے والے نیٹ ورک کی اسلام آباد کے حساس ترین علاقے ڈپلومیٹک انکلیو میں بڑی واردات کا انکشاف ہوا ہے، غیرملکی سفارت خانے کے عملے کی مدد سے 1000 شینجن ویزہ اسٹکرز چوری کر لئے گئے۔

ذرائع کے مطابق ڈپلومیٹک انکلیو میں اٹلی کے سفارتخانہ سے ایک ہزار شنجن ویزا اسٹکر چوری ہوگئے، یہ اسٹیکرز سفارتخانہ کے لاکر سے چوری ہوئے، واردات کا انکشاف جون کے دوسرے ہفتے میں ہوا جب کہ چوری ہونے والے 750 شینجن ویزا اسٹکرز سیریل نمبرز ITA041913251 تا ITA041914000 ہیں جب کہ 250 ویزا اسٹکرز کا سیریل نمبر ITA041915751 تا ITA041916000 بتایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائِیلی عوام کا جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ

اسلام آباد میں اٹالین سفارت خانے کے پاکستانی اسٹاف کی مبینہ طور پر ملی بھگت سے لاکھوں روپے کے عوض ویزوں کے اجراء کی شکایات بھی موجود ہیں,اٹالین سفارت خانے میں سابق سفیر کے جانے کے بعد آڈٹ میں مبینہ شکایات پر انکوائری بھی کرائی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نے ایف آئی اے اور وزارت داخلہ کو تحقیقات کے لیے خط لکھ دیا ہے، فارن آفس کے مراسلے کے بعد ایف آئی اے کو تحقیقات کے لیے ضروری احکامات جاری کردیے گئے ہیں جب کہ جب کہ اطالوی سفارتخانہ معاملے کی خود بھی تحقیقات کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

ذرائع کے مطابق چوری ہونے والے ویزا اسٹیکرز کی ٹریکنگ کے لیے تمام انٹری و ایگزٹ پوائنٹس پر نگرانی کی جائے، جیسے ہی چوری شدہ ویزا اسٹیکرز استعمال ہوں یا تحویل میں لیے جائیں گے تو فارن آفس و ایمبیسی کو بھی آگاہ کردیا جائے گا۔