وزیراعلی محمود خان کی زیرصدارت اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی کےبورڈ آف ڈائریکٹرزکااجلاس

ویب ڈیسک(پشاور)وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا۔

وزیر اعلی کے معاون خصوصی عبدالکریم کے علاوہ بورڈ کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں خیبر پختونخوا اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی کے لئے ایس او پیزاور مہمند ماربل سٹی کو اسپیشل اکنامک زون کا درجہ دینے کی منظوری دے دی۔

بورڈ نےمہمند ماربل سٹی کو اسپیشل اکنامک زون میں تبدیل کرنے کیلئے مزید 2000 ایکڑ زمین خریدنے کی بھی منظوری دی۔

مزید پڑھیں:  شدید گرمی کے بعد ایک مرتبہ پھر بارش کی پیشگوئی ، جھکڑ چلنے کا بھی امکان

رشکئی اکنامک زون کے اسپیشل پرپز وہیکل کی سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ساتھ رجسٹریشن ہوگئی ہے، وفاقی بورڈ آف انوسٹمنٹ رشکئی اکنامک زون کے لئے زونز ریگولیشنز کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

وزیر اعلی محمود خان نے کہااس بات کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے کہ رشکئی اسپیشل اکنامک زون میں پلاٹس فروخت نہیں ہونگے،ورسک روڈ، ملاگوری اور شبقدر میں قائم ماربل کارخانوں کو مہمند ماربل سٹی منتقلی کے عمل کو تیز کیا جائے، اکنامک زونز میں پلاٹ الاٹ ہونے کے چھ مہینوں تک اگر سرمایہ کار عملی کام شروع نہ کرے تو اس کا الاٹمنٹ کینسل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں صنعتوں کے فروع کے لئے سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،صوبے کے عوام کو روزگار فراہم کرنے کے لئے صنعت کے شعبے کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کریں گے۔

مزید پڑھیں:  تھانہ متنی پولیس کی اہم کارروائی، اسلحہ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی