موسم گرما تعطیلات، محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نجی سکولوں کےسامنےگھٹنےٹیک دیئے

ویب ڈیسک(پشاور)محکمہ تعلیم نے نجی سکولوں کی چھٹیوں کا اختیار مالکان کو دیدیا، ایک ہی دن میں دوسرا نوٹیفکیشن جاری۔

نیاجاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کیڈٹ کالجزاور نجی سکولز چھٹیاں کرانے یا سکول کھلےرکھنےمیں با احتیار ہیں‘ پورے صوبے میں پرائمری سے مڈل تک کے تعلیمی ادارے یکم جولائی سے 11 جولائی تک بند رہینگے۔ نویں سے بارہویں کے طلبہ کے کلاسز شیڈول کے مطابق جاری ر ہیں گی۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، پولیس مقابلہ میں ایک شرپسندوں زخمی حالت میں گرفتار

واضح رہے نجی سکولز مالکان چھٹیوں کےلئے تیار نہیں تھے، محکمہ تعلیم نے دباﺅ میں آکر دوسرا اعلامیہ جاری کردیا۔ پہلے نوٹیفکیشن میں محکمہ تعلیم نے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 11جولائی تک بند رکھنے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ایل آر ایچ کو جاری سرکاری ادویات کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف